ڈھائی سال سے کہہ رہا ہوں کہ فیٹف ہمیں گرے لسٹ سے نہیں نکالے گا

پاکستان کے خلاف روزانہ نیا محاذ کھولا جا رہا ہے،فیٹف کے رویے کے خلاف پاکستان کو عالمی عدالت میں جانا چاہیے: سابق وزیر داخلہ رحمٰن ملک

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیرداخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف روزانہ نیا محاذ کھولا جا رہا ہے،فیٹف کے رویے کے خلاف پاکستان کو عالمی عدالت میں جانا چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہاکہ میں ڈھائی سال سے کہہ رہا ہوں کہ فیٹف ہمیں گرے لسٹ سے نہیں نکالے گا،پاکستان کے خلاف روزانہ نیا محاذ کھولا جا رہا ہے،پاکستان نے فیٹف کی 12 فیصد اور امریکہ نے بائیس فیصد شرائط پوری نہیں کی،پاکستان کے ساتھ فیٹیف میں امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔

انہوںنے کہاکہ ہم نے امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کی،امریکہ ہمارے خلاف اب فریق بن گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وہ ممالک جو ڈفالٹر ہیں وہ ہی فیٹف میں ہمارے مخالف ہیں،فیٹف کے رویے کے خلاف پاکستان کو عالمی عدالت میں جانا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ اگر حکومت جانا نہیں چاہتی تو مجھے بھیج دے میں تیار ہوں،اگلی بار بھی فیٹف یہ ہی کرے گا،وزیر اعظم کو اس بارے میں خط لکھا ہے وہ اس کا نوٹس لیں،ہوسکتا ہے فیٹف میں ہمیں بلیک لسٹ کردیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ میں اپنی خدمات پاکستان کیلئے دینے کیلئے تیار ہوں،اس وقت پاکستان کو بچانے والی آرمی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں