وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا استعفیٰ مسترد کر دیا

اسپیکر آفس نے استعفیٰ پر اعتراضات کے ساتھ واپس ارسال کردیا ہے۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان نے مسترد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے میرا استعفی مسترد کردیا ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر امرلیاقت حسین نے بتایا کہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی اور قومی اسمبلی سے استعفیٰ مسترد کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسپیکر آفس نے استعفیٰ پر اعتراضات کے ساتھ واپس ارسال کردیا ہے۔عامرلیاقت نے ٹویٹ کے آخر میں لکھا کہ ”ہن میں کی کراں”۔

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ 4 اکتوبر کو شہر قائد سے پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی ٹکٹ پر منتخب ہونے والے رکن اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی نشست سے استفعیٰ دے دیا تھا۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ قومی اسمبلی کی نشست سے اپنا استعفی بھیج دیا ہے لیکن نہیں بتایا کہ استعفی کس کو بھیجا گیا۔

قواعد و ضوابط کے مطابق استفعیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجا جانا چاہئیے۔ عامر لیاقت حسین کی جانب سے تاحال مستعفی ہونے کی وجہ سامنے نہیں آئی۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی سے استعفی ارسال کردیا ہے۔ اللہ تعالی عمران خان اور پی ٹی آئی کا حامی و نا صر ہو ۔ اللہ حافظ۔

۔ خیال رہے کہ ماضی میں بھی کراچی کے مسائل سے متعلق ڈاکٹر عامر لیاقت نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا لیکن وزیراعظم سے ملاقات کے بعد انہوں نے استعفے کا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت حسین 2018ء کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کراچی سے این اے 245 کی نشست پر منتخب ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں