سابق چیف جسٹس کی گاڑی کی ٹکر، موٹرسوار کے والد نے مقدمے کے اندراج کے لیے تھانہ آبپارہ میں درخواست جمع کروادی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق چیف جسٹس کی گاڑی سے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر لگنے کامعاملہ، موٹرسوار کے والد نے مقدمے کے اندراج کے لیے تھانہ آبپارہ میں درخواست جمع کروادی ۔

درخواست گزار نے کہاکہ کشمیر ہائی وے اسپورٹس کمپلیکس کے، قریب میرا بیٹا موٹرسائیکل سے گزر رہا تھا، سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی گاڑی نے میرے بیٹے کی موٹرسائیکل کو ہٹ کیا، سابق چیف جسٹس کے گارڈ نے میرے بیٹے پر تشدد کیا،سابق چیف جسٹس خود موقع سے فرار، ہوگئے، حادثے میں میرے بیٹے کے پاؤں کی ہڈی ٹوٹ گئی جس سے میرا بیٹا جسمانی طور پر معذور ہوگیا۔ درخواست گزار نے کہاکہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں