اترپردیش کی بی جے پی حکومت عوام کا پیسہ مسلم قبرستانوں پر نہیں مندروں پر خرچ کر رہی ہے، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ

ئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کے رہنمایوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ اتر پردیش کی سابقہ حکومتیں عوام کا پیسہ مسلمانوں کے قبرستانوں پر خرچ کرتی تھیں لیکن ان کی (بی جے پی )حکومت فنڈز مندروں کی اپ گریڈیشن کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یوگی آدتیہ ناتھ نے رام کتھا پارک میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ریاست کا پیسہ قبرستانوں کے لیے زمین پر خرچ کیا جاتا تھاجبکہ آج مندروں کو اپ گریڈ کرنے اور نئے سرے سے بنانے پر خرچ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایودھیا میں بابری مسجد کے مقام پر رام مندر کی تعمیر جاری ہے اور مرکزی حکومت کی طرف سے اتر پردیش میں 500 مندروں اور دیگر مذہبی مقامات کو نئی شکل دینے کے لیے متعدد دیگر منصوبوں پر عمل درآمد جاری ہے، ان میں سے 300 سے زائد مقامات پر کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ باقی ماندہ پر کام آئندہ دو ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں