شی جن پنگ نے چین کے’’کھلے پن‘‘ کی حکمت عملی کو واضح کیا، رپورٹ

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چوتھی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کی افتتاحی تقریب 4 نومبر کو شنگھائی میں منعقد ہو ئی۔ چینی صدر شی جن پنگ ویڈیو لنک کے ذریعے تقریب سے کلیدی خطاب کریں گے۔ 2018 سے، صدر شی نے مسلسل تین سالوں تک چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں کلیدی خطاب کیا، جس میں کھلی عالمی معیشت کو فروغ دینے اور اقتصادی عالمگیریت کی حمایت کے لیے چین کی تجاویز کو واضح طور پر بیان کیا۔
آئیے ہم صدر شی کی’’اوپن ورلڈ اکانومی‘‘کے بارے میں اہم نظریات پر ایک بار پھر نظر ڈالیں۔پہلی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے صدر شی کی تقریرچینی معیشت ایک سمندر ہے، چھوٹا تالاب نہیں۔ تیز ہوا اور بارش چھوٹے تالاب کو الٹ سکتی ہے تاہم سمندر کو نہیں،چین کا کھلنے کا دروازہ بند نہیں ہوگا، یہ صرف وسیع سے وسیع تر ہو گا ! چین کھلی عالمی معیشت کی تعمیر کو فروغ دینے میں اپنی کوششوں کو نہیں روکے گا! بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشریکی تعمیر کیلئے چین کی کوششیں نہیں رکیں گے۔

دوسری چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے صدر شی کی تقریرہمیں عالمی منڈی کو مشترکہ طور پر وسعت دینے، عالمی اشتراک کے طریقہ کار کو فروغ دینے اور عالمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے زیادہ کھلے ذہن اور اقدامات کو اپنانا چاہیے تاکہ اقتصادی عالمگیریت کی محرک قوت کو بڑھایا جا سکے۔تیسرے چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے صدر شی کی تقریرہمیں جیت جیت کے تعاون کے تصور پر قائم رہنا چاہیے، شک کی بجائے اعتماد، دروازے بند کرنے کی بجائے دروازے کھولنا، گالی کے بجائے گفت و شنید کرنا، تمام ممالک کے مشترکہ مفادات کو ترجیح دینا، اور معاشی عالمگیریت کو مزید کھلے پن کی طرف بڑھانا چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں