ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی مدت صدارت کے دوران 1.6 ارب ڈالرز کمائے

واشنگٹن(میڈیا رپورٹ) امریکہ میں کاروباری اخلاقیات اور احتساب کے نگران سرکاری ادارے ”سٹیزنز فار ریسپانسبلٹی اینڈ ایتھک“ کی ایک رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی مدت صدارت کے دوران 1.6 ارب ڈالرز کمائے سابق صدر کی آمدن سے متعلق تفصیلات دیکھنے کے بعد گروپ نے دعویٰ کیا کہ یہ رقم اس آمدن کا چھوٹا سا حصہ ہے جو انہیں مدت صدارت کے دوران حاصل ہوئی جب کہ انہوں نے امریکی ٹیکس دہندگان کی رقم سے ملنے والی اپنی تنخواہ عطیہ کرنے کو بڑائی قرار دیا.
کریو نے حساب کتاب لگایا ہے کہ 2020 میں کورونا وبا کی وجہ سے ہوٹلز کے کاروبار سے ہونے والی آمدنی میں بڑی کمی کے بعد بھی ٹرمپ نے تفصیل بتائی ہے انہوں نے ٹرمپ آرگنائزیشن اور آمدن کے دوسرے بیرونی ذرائع سے مجموعی طور پر 1,613,583,013 ڈالرز کمائے انہوں نے زیادہ سے زیادہ 1,790,614,202 ڈالرز کی آمدن کا بتایا لیکن یہ تفصیل مبہم ہے کیونکہ سالانہ آمدن میں بعض اثاثوں کو 50 لاکھ ڈالرز سے زیادہ مالیت کا ظاہر کیا گیا تھا.ٹرمپ آرگنائزیشن کے کاروباری ڈھانچے کا مطلب ہے کہ یہ ضروری نہیں کہ جو آمدن بتائی گئی اس سے ٹرمپ کی ذاتی آمدن کے بارے میں پتہ چلتا ہو ٹرمپ کی مدت صدارت کے دوران اکثر دیکھا گیا کہ ان کی آمدن کا بڑا حصہ گروپ کی ملکیت زیادہ معروف اثاثوں سے حاصل کیا گیا. ان اثاثوں میں ریاست فلوریڈا میں پام بیچ پر واقع لگڑری نجی کلب ”ماراے لاگو‘ ‘واشنگٹن ڈی سی میں دا ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل، فلوریڈا کے علاقے ڈورل، نیو جرسی کے علاقے بیڈ منسٹر اور ورجینیا میں واقع ٹرمپ نیشنل کے گالف کورس شامل ہیں چار سال میں ان اثاثوں سے مبینہ طور پر 62 کروڑ ڈالرز کی آمدن ہوئی۔کووڈ 19 کی وجہ سے پابندیاں عائد ہونے کے بعد سفر اور سیاحت میں کمی آئی جس سے ان اثاثوں سے ہونے والی آمدن کم ہو گئی.کریو کا موقف ہے کہ اس آمدن میں بڑا حصہ ان لوگوں کی طرف سے ادا کردہ رقم کا تھا جو ٹرمپ کے نام سے قائم عمارتوں میں قیام کر کے صدر کی خوشنودی حاصل کرنا چاہتے تھے ادارے کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومتی معاملات ان لوگوں کی متعین کردہ سمت میں چلائے گئے ادارے نے سوال کیا کہ اب جب کہ آمدن کا سلسلہ رک گیا ہے تو اس صورت میں مستقبل میں کیا ہوگاکریو کی رپورٹ اس وقت سامنے آئی ہے کہ امریکی سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا جس کے تحت ٹرمپ پر لازمی ہوگا کہ وہ اپنے ٹیکس گوشوارے نیویارک میں پروسیکیوٹرز کے حوالے کریں.

اپنا تبصرہ بھیجیں