سی سی پی اولاہور پھر تبدیل ، فیاض احمد دیو نئے سی سی پی اولاہور تعینات

غلام محمود ڈوگر کو ایڈیشنل آئی جی لاجسٹک تعینات کر دیا گیا، تقرروتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب پولیس میں اعلیٰ عہدوں پر تقررو تبادلے کردیے گئے، سی سی پی او لاہور کو ایک بار پھر تبدیل کردیا گیا، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی جگہ فیاض احمد دیو کو سی سی پی او لاہور تعینات کردیا گیا۔ پنجاب پولیس میں اعلیٰ عہدوں پر تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق سی سی پی اولاہورغلام محمود ڈوگر کی جگہ فیاض احمد دیو کو نیا سی سی پی او لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔
جبکہ غلام محمود ڈوگر کو ایڈیشنل آئی جی لاجسٹک اور شاہد حنیف کو ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ تعینات کر دیا گیا ہے۔ منیر احمد شیخ کو ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔احسن یونس ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، شہزادہ سلطان کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور جبکہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال کو اوایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔

اسی طرح آر پی او بہاولپورمحمد زبیر دریشک کو ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر تعینات کردیا گیا ہے۔ اسی طرح اشفاق احمد خان آر پی او راولپنڈی، بلال ظفر شیخ ڈی پی او حافظ آباد تعینات کردیا گیا، جبکہ ڈی پی اوحافظ آباد محمد معصوم کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری، کیپٹن ر بلال افتخار کو ڈی پی او چینیوٹ، ڈی پی او سیالکوٹ عاطف نزیر کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری، عمر سعید ملک کو ڈی پی او سیالکوٹ تعینات کر دیا گیا، ایس ایس پی آپریشنز لاہور اسماعیل الرحمان کھاڑک کو بھی تبدیل کر دیا گیا، اسماعیل الرحمان کھاڑک کو ڈی پی او میانوالی، مستنصر فیروز کو ایس ایس پی آپریشنز لاہور تعینات کر دیا گیا ۔
محمد صہیب اشرف کو ڈی پی او قصور، ڈی پی او قصور عمران کشور کو ایس ایس پی انویسٹیگیشن لاہور تعینات کر دیا گیا ۔ کیپٹن رمنصور امان کو ڈی پی او ننکانہ صاحب، سید ندیم عباس کو ڈی پی او خانیوال، اور علی وسیم کو ڈی پی او ڈی جی خان لگا دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں