سی پی اوکی ہدایت پرراولپنڈی کے تھانوں ،چوکیوں میں تعینات فرنٹ ڈیسک عملے کیلئے تربیتی ورکشاپ کاا نعقاد

ورکشاپ میں پولیس سٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم اورکمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے متعلق ٹریننگ دی گئی

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) سی پی اومحمد احسن یونس کی ہدایت پرراولپنڈی کے تھانوں اورچوکیوں میں تعینات فرنٹ ڈیسک عملے کے لیے تربیتی ورکشاپ،تربیتی ورکشاپ کا انعقاد پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں کیاگیا، ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے تربیتی ورکشاپ کے شرکاء کو لیکچر دیا،ورکشاپ میں پولیس اسٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم اورکمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے متعلق ٹریننگ دی گئی،فرنٹ ڈیسک پر سروس ڈیلیوری کو بہتر بنا یاجاسکتا ہے،پیشہ وارانہ انداز میں تھانہ کا ریکار ڈ مرتب کرنے سے جرائم کی بیخ کنی اورپولیسنگ کو بہتر بنایا جاسکتا ہے،تربیتی ورکشاپ کا مقصد عملے کی استعداد کار کو بہتربناناہے، ایس ایس پی انوسٹی گیشن۔

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی ہدایت پرپولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں راولپنڈی کے تھانوں اورچوکیوں پر تعینات فرنٹ ڈیسک عملے کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا،تربیتی ورکشاپ میں فرنٹ ڈیسک کی118افسران نے شرکت کی،تربیتی ورکشاپ میں پولیس اسٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم اورکمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے متعلق ٹریننگ دی گئی، ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے تربیتی ورکشاپ کے شرکاء کو لیکچر دیا،ایس ایس پی انوسٹی گیشن سید غضنفر علی شاہ کا کہنا تھا کہ پیشہ وارانہ انداز میں تھانہ کا ریکار ڈ مرتب کرنے سے جرائم کی بیخ کنی اورپولیسنگ کو مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے،تربیتی ورکشاپ کا مقصد عملے کی استعداد کار کومزید بہتربناناہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں