راولپنڈی ٹریفک پولیس کی سڑک پر پید ل چلنے والے افراد کے لیے ایڈوائزری

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) :سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے ایجوکیشن ونگ نے سڑک پر پیدل چلنے والے افراد کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی۔

انچارج ٹریفک ایجوکیشن ونگ اجمل ستی کا کہنا تھا کہ سڑک پر پیدل چلنے والے افراد ہمیشہ فٹ پاتھ کا استعمال کریں ،ہمیشہ بچوں کا ہاتھ پکڑ کر سڑک پار کریں اورسڑک کراس کرنے سے پہلے دائیں ،بائیں اور پھر دائیں طرف دیکھنے کے بعد تحمل سے سڑک کو عبور کریں۔

پیدل چلتے وقت ہمیشہ سڑک کے دائیں طرف چلیں تا کہ سامنے سے آنے والی ٹریفک کو آپ با آسانی دیکھ سکیں مصروف شاہراہوں پر سڑک پار کرنے کے لیے اوور ہیڈ بریج اور انڈر پاس کا استعمال کریں چوک چوراہوں پر ہمیشہ ٹریفک سگنل بند ہونے پر سڑک کو کراس کریں چلتی ٹریفک کے درمیان سڑک عبور کرنا خطرناک ثابت پو سکتا ہے سڑک کو کبھی بھی بھاگ کرعبور نہ کریں ایسا کرنا کسی حادثے کا سبب بن سکتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں