بھارت سے شکست سے زیادہ فرق نہیں پڑا، راشد خان

ہمارا رن ریٹ اچھا ہے ، ہم سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیم بن سکتے ہیں، میڈیا سے گفتگو

دبئی (سپوراٹس ڈیسک) افغانستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان اسپنر راشد خان نے کہا ہے کہ ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کے خلاف میچ میں شکست سے زیادہ فرق نہیں پڑا۔

راشد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ایک ٹیم کے طور پر ہمیں بھارت سے شکست سے زیادہ اثر پڑے گا، ہم جانتے ہیں کہ بھارت بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری تیاری وہی ہے، ذہنیت وہی ہے اور ہم عمل کرنا بھی جانتے ہیں۔راشد خان نے نیوزی لینڈ سے میچ کو کوارٹر فائنل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم جیت جاتے ہیں تو ہم جانتے ہیں یقینا ہم سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا رن ریٹ اچھا ہے لہذا ہم سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیم بن سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں