فیصل آباد:مرکز قومی بچت کے زیر اہتمام 1500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15 نومبر کو ہوگی

فیصل آباد (کامرس ڈیسک) مرکز قومی بچت کے زیر اہتمام 1500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15 نومبر بروز پیرکو فیصل آبا د میں ہو گی۔

ریجنل ڈائریکٹوریٹ مرکز قومی بچت فیصل آباد کے ریجنل ڈائریکٹر میاں شہزاد اکرم نے بتا یا کہ اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب کی صدارت چلڈرن ہسپتال فیصل آباد کے کنسلٹنٹ چائلڈ سپیشلسٹ اینڈ چائلڈ نیورولوجسٹ ڈاکٹر احمد عمیر ورک کریں گے جبکہ گورنمنٹ سیکنڈری سکول آف ایجوکیشن برائے فقدان سماعت(خصوصی تعلیم) فیصل آباد کے سپیشل بچے شفاف قرعہ اندازی کرکے خوش نصیب انعام یافتگان کا چناؤ کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ قرعہ اندازی رواں سال کی29 ویں اور مجموعی طورپر88ویں قرعہ اندازی ہے جس کا پہلا انعام 30 لاکھ روپے کا ایک، دوسراانعام 10لاکھ روپے کے 3اور تیسرا انعام 18500روپے مالیت کے 1696انعامات ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ مذکورہ انعامی بانڈز کی سیریز پر کل 1700 انعامات دیئے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں سٹیٹ بینک آف پاکستان فیصل آباد میں منعقد ہ تقریب میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں