پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی برمدآت میں ریکارڈ اضافہ، شاہد ستار

پچھلے سال سٹیٹ بینک نے انویسمنٹ پیکیج کے ذریعے سپورٹ کیا جس کے تحت 2.5 ارب ڈالر کی مشینری درآمد کی،ایگزیکٹو ڈائریکٹر اپٹما

کراچی (کامرس ڈیسک) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد ستار نے کہا ہے کہ پچھلے سال اسٹیٹ بینک نے انویسمنٹ پیکیج کے ذریعے سپورٹ کیا جس کے تحت 2.5 ارب ڈالر کی مشینری درآمد کی۔

خصوصی گفتگو میں انہوںنے کہاکہ ایل ٹی ایف ایف کی سہولت کے تحت 1 ارب ڈالر کی مشینری درآمد کی جس سے پروڈکشن میں اضافہ ہوا اور پچھلے چار ماہ میں ٹیکسٹائل کی ماہانہ برآمدات ڈیڑھ ارب سے زائد رہی۔

شاہد ستار نے کہا کہ پاکستان کا بڑا مسئلہ بیلنس آف پیمنٹ کا ٹھیک نہ ہونا ہے جس کے لیے ڈالر چاہیے جو پاکستان قرضہ لے کر یا برآمدات سے حاصل کرسکتا ہے۔ ڈالر حاصل کرنے کے لیے برآمدات سے بہتر کوئی چیز ہو نہیں سکتی کیونکہ اس کی مد میں نہ کوئی سود دینا پڑتا ہے نہ ہی کوئی رقم واپس کرنی پڑتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں