کراچی میں چینی 130 کلو کر دی ہے،مزمل اسلم

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)ترجمان مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ کراچی میں چینی 130 کلو کر دی ہے۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ چینی کراچی میں 130 کلو کر دی ہے،سب کے لئے خبر ہے کہ 15 نومبر سے گنا کرشنگ شروع ہو جائے گی اور مارکیٹ خود باخود 85-90 روپے کلو پر آجائے گی۔

اس کے علاوہ یوٹیلٹی اسٹورز اور سستا بازار میں چینی 90 روپے کلو دستیاب ہے۔ پاکستان میں اس سال ریکارڈ فصل ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں