ماں بننا ایک خوبصورت احساس ہے، سارہ خان

اولاد، سب سے حسین نعمت ہے، اللہ تعالی ہر جوڑے کو اولاد کی نعمت سے نوازے، اداکارہ

کراچی (شوبز ڈیسک)حال ہی میں ننھی پری کی والدہ بننے والی خوبرو اداکارہ سارہ خان نے کہا ہے کہ ان کے لیے ماں بننے کا احساس بیحد خوبصورت ہے۔

سارہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنی ننھی شہزادی عالیانہ کو گود میں لیا ہوا ہے۔تصویر میں سارہ خان بڑے ہی پیار سے بیٹی کو بوسہ دیتی نظر آرہی ہیں۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ماں بننا ایک بیحد حیرت انگیز اور خوبصورت احساس ہے۔انہوں نے لکھا کہ اولاد، سب سے حسین نعمت ہے، اللہ تعالی ہر جوڑے کو اولاد کی نعمت سے نوازے، آمین۔

اپنا تبصرہ بھیجیں