سیاست میں دولت کمانے نہیں آیا:جواد احمد

لاہور (شوبز ڈیسک) گلوکار جواد احمد نے انکشاف کیا ہے کہ جب انہوں نے موسیقی ی دنیا میں قدم رکھا تو انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئی تھیں۔گلوکار نے بتایا کہ ‘انہوں نے میوزک سے اتنا کمایا ہے کہ میری تین نسلیں بیٹھ کر کھا سکتی ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ آرٹ ہمیشہ ارتقائی ہونا چاہیے۔

جواد احمد نے انکشاف کیا کہ انہوں نے یونیورسٹی میں جب نیا نیا گانا شروع کیا تھا تو اس وقت کچھ عناصر کی جانب سے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی ملیں۔ انہوں نے سیاست میں قدم رکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ‘وہ سیاست میں دولت کمانے نہیں آئے۔انہوں نے اپنی سیاسی جماعت کا مقصد بتاتے ہوئے کہا کہ ‘ برابری پارٹی پاکستان، بنانے کا مقصد غریب عوام کو ان کے حقوق سے آگاہی دلوانا اور ان کا طرزِ زندگی بہتر کرنا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں