بیٹے کی گرفتاری کے بعد راہول گاندھی نے اظہار ہمدردی کیلئے شاہ رخ کو خط لکھا تھا، بھارتی میڈیا

نئی دہلی (شوبز ڈیسک) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ منشیات استعمال کرنے کے الزام میں آریان خان کی گرفتاری کے بعد انڈین نیشنل کانگریس (آئی این سی) کے سینیئر رہنما اور رکن لوک سبھا راہول گاندھی نے شاہ رخ خان کو خط لکھ کر ان سے ہمدردی کا اظہار کیا تھا۔آریان خان کو انسداد منشیات فورس (نارکوٹکس فورس) نے گزشتہ ماہ تین اکتوبر کو ساتھیوں کے ہمراہ منشیات رکھنے اور استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
بیٹے کی گرفتاری کے بعد جہاں شاہ رخ خان کے ساتھ متعدد شوبز شخصیات نے ہمدردی کا اظہار کیا تھا، وہیں بعض سیاستدانوں نے بھی ان کا ساتھ دیا تھا اور اب خبر سامنے ا?ئی ہے کہ راہول گاندھی نے بھی بولی وڈ بادشاہ کو اظہار ہمدردی کے طور پر خط لکھا تھا۔

’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق راہول گاندھی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ جب ا?ریان خان کو عدالتی ریمانڈ پر ممبئی کے ا?رتھر جیل بھیجا گیا تھا، تب کانگریس کے سابق صدر نے شاہ رخ خان اور گوری خان کو ذاتی خط بھیجا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ خط انتہائی ذاتی تھا، جس وجہ اس کی تفصیلات کو بھی خفیہ رکھا گیا اور اسی وجہ سے ہے اس کی معلومات اب بھی سامنے نہیں لائی جا رہی۔معاملے سے متعلق معلومات رکھنے والے قریبی ذرائع کے مطابق راہول گاندھی نے اپنیخط میں شاہ رخ خان کی اداکاری کے شعبے میں خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے ساتھ بیٹے کی گرفتاری پر ہمدردی کا اظہار کیا تھا۔
راہول گاندھی نے خط میں شاہ رخ خان کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ سچائی کی فتح ہوگی اور ان کے بیٹے کو انصاف ملے گا۔ کانگریس کے رہنما نے خط میں ا?ریان خان کی گرفتاری احساس ندامت کا اظہار بھی کیا اور شاہ رخ خان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔راہول گاندھی نے اپنے خط میں بھی یہ بھی لکھا کہ ’سچائی کو زیادہ دن تک قید میں نہیں رکھا جا سکتا جب کہ کسی بھی بچے کے ساتھ ا?ریان خان کے ساتھ کیے گئے رویے جیسا رویہ اختیار نہیں کیا جانا چاہیے۔
راہول گاندھی نے شاہ رخ خان کو 14 اکتوبر کو خط بھجوایا تھا مگر اس کی معلومات 3 نومبر کو سامنے ا?ئی۔ آ ریان خان انسداد منشیات فورس کی حراست سمیت عدالتی ریمانڈ پر جیل میں مجموعی طور پر 27 دن تک رہے تھے اور ممبئی ہائی کوٹ نے ان کی درخواست ضمانت 28 اکتوبر کو قبول کی تھی۔ا?ریان خان کو تین اکتوبر کو دیگر 8 ساتھیوں کے ہمراہ ممبئی کے ساحل سے گووا جانے والے کروز میں سے گرفتار کیا گیا تھا، ان پر الزام تھا کہ وہ کروز میں ساتھیوں کے ہمراہ منشیات پارٹی کرنے کا ارادہ رکھتے تھے اور ان سے منشیات برا?مد کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں