مسلم لیگ (ن) کا فراڈ پیکج کے اعلان پر وزیراعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ

عمران خان کا استعفا ہی مہنگائی کی ستائی عوام کیلئے بڑا ریلیف پیکج ہوگا، مہنگائی پیکج کا مطلب اگلے6 ماہ میں مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی مزید بڑھے گی۔ ۔ ترجمان مسلم لیگ ن مریم اونگزیب کا ردعمل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے فراڈ پیکج کے اعلان پر وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔ ترجمان مریم اونگزیب نے کہا کہ عمران خان کا استعفا ہی مہنگائی کی ستائی عوام کیلئے بڑا ریلیف پیکج ہوگا، مہنگائی پیکج کا مطلب اگلے چھ ماہ مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی مزید بڑھے گی۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان مریم اورنگزیب نے ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب نے ریلیف پیکج نہیں تکلیف پیکج کا اعلان کیا ہے، عمران صاحب کا تکلیف پیکج پسی عوام کے لئے مہنگائی کا نیا تباہ کن طوفان ہوگا۔
عمران صاحب نے ریلیف پیکج نہیں بلکہ مزید مہنگائی ، بے روزگاری اور معاشی تباہی کا باضابطہ اعلان کیا ہے، مہنگائی کی سونامی کا باضابطہ اعلان کرنے کے بجائے ناکام، نااہل اور کرپٹ عمران صاحب استعفی دینے کا اعلاں کرتے۔

ثابت ہوگیا کہ اب صرف عمران صاحب کا استعفی ہی مہنگائی کی ستائی عوام کے لئے سب سے بڑا ریلیف پیکج ہوگا ۔ اگلے چھ ماہ مزید مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی بڑھے گی، یہ ریلیف پیکج ہے؟ آٹا، چینی، بجلی، گیس، کپاس، پٹرول مزید مہنگے ہوں گے، یہ ہے آپ کا ریلیف پیکج ؟ انہوں نے کہا کہ بجلی گیس کی قیمت مزید بڑھے گی اور بجلی گیس ملے گی بھی نہیں، واہ عمران صاحب کیا پیکج دیا ہے؟ دوسروں کی کرپشن کی جھوٹی کہانیاں پٹ چکیں، مسلم لیگ (ن) کی قیادت چالیس سال کا حساب دے چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے لے کر برطانیہ کی عدالتوں، چالیس سال کے عرصے کی عالمی تحقیق سے عمران صاحب پوری دنیا میں جھوٹے ثابت ہوچکے ہیں ۔ عمران صاحب آپ توشہ خان سے چوری کئے ہوئے تین کلو سونے، ہیرے کے سیٹ اور تین قیمتی گھڑیوں کا حساب دیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب اگر تین سال میں عوام کا آٹا چینی بجلی گیس دوائی چوری کا لوٹا ہوا پیسہ سرکاری خزانے میں جمع کروا دیں تو مہنگائی بے روزگاری اور معاشی تباہی ختم ہو جائے گی ۔ عمران صاحب آپ کچھ نہ کریں صرف استعفیٰ کا اعلان کریں آٹا چینی گھی بجلی گیس دوائی سب کی قیمتیں کم ہو جائیں گی۔عمران صاحب کا ریلیف پیکج کا اعلان ایک کڑوڑ نوکری ، پچاس لاکھ گھر اور آئی ایم نہیں جاؤں گا جیسا ہے عوام سب جانتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں