انڈونیشا ، صوبہ جاوا کے دریائے بنگاوان سولو میں کشتی الٹنے سے 18 افراد لاپتہ ، 10 کو زندہ بچالیا گیا

جکارتہ(انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا کے مشرقی صوبے جاوا میں دریائے بنگاوان سولو میں کشتی الٹنے سے 18 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔

چینی خبر رساں ادارے نے بوجونیگورو ضلع میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے قائم مقام سربراہ آردہیان اوریانتو کے حوالے سے بتایا کہ کشتی مقامی وقت کے مطابق 9 بجکر 30 منٹ پر سیمامبنگ گاؤں میں پانی کے تیز بہائو کے باعث الٹ گئی جس سے 10 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے تاہم 18 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں