ایتھوپیا میں ملک گیر ایمرجنسی نافذ

عدیس آبابا (انٹرنیشنل ڈیسک) ایتھوپیا کی حکومت نے ملک گیر سطح پر ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور عوام سے دارالحکومت ادیس ابابا کے دفاع کے لیے تیار رہنے کو کہا ہے۔ تیگرائی خطے کے دو اہم شہروں پر قبضہ کرنے کے بعد جنگجوؤں نے دارالحکومت کی طرف بڑھنے کی دھمکی دی ہے۔ حکومت نے چھ ماہ کے لیے ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔

اس کے تحت انتظامیہ کو سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرنے، ٹرانسپورٹ سروسز کو معطل کرنے، کرفیو نافذ کرنے اور بعض علاقوں کو فوج کی تحویل میں دینے سمیت متعدد اختیارات حاصل ہو جائیں گے۔ حکومت نے یہ قدم حالیہ دنوں میں امہارا خطے میں اسٹریٹیجک لحاظ سے اہمیت کے حامل دو شہروں ڈیزی اور کومبلوچا پر تیگرائی جنگجووں کے قبضے کے بعد اٹھایا ہے۔ ایتھوپیا حکومت نے کہا کہ فوج دارالحکومت سے تقریباً 400 کلومیٹر دو ان دونوں اہم شہروں کو دوبارہ اپنے کنٹرول میں لینے کے لیے جنگ کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں