شمالی کوریا کے خلاف پابندیاں ختم کی جائیں، روس اور چین کا مطالبہ

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) چین اور روس نے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل پر زور دیا ہے کہ شمالی کوریا پر عائد پابندیاں نرم یا ختم کی جائیں۔ دونوں ملکوں نے اس سلسلے میں ایک قرارداد جمع کرائی ہے، جس کے مسودے میں اس مطالبے کی وجہ انسانی بنیادوں پر مدد اور اقتصادی مسائل سے نمٹنا بتائی گئی ہے۔ تازہ قرارداد پر سکیورٹی کونسل میں بحث ہورہی ہے ۔

پیونگ یانگ کے متنازعہ جوہری و میزائل پروگرام کے تناظر میں اقوام متحدہ نے سب سے پہلے سن 2006 میں اس کمیونسٹ ملک پر پابندیاں عائد کی تھیں۔ تب سے ان میں وسعت جاری ہے اور تین برس قبل لگائی جانے والی پابندیوں کے بعد اس ملک کی نوے فیصد ایکسپورٹس متاثر ہو رہی ہیں۔ چین اور روس نے اسی طرز کی ایک قرارداد دو سال قبل بھی جمع کرائی تھی، جسے مغربی ممالک کی سخت مخالفت کا سامنا رہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں