روسی اور امریکی انٹیلیجنس سربراہان کی ملاقات

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز نے روسی انٹیلیجنس سروس کے چیف سیرگئی نارشکن سے ملاقات کی ہے۔

یہ ملاقات روسی دارالحکومت ماسکو میں بدھ کے روز ہوئی اور اس میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے تعاون پر گفتگو ہوئی۔ برنز شاذ و نادر ہی روایتی حریف ملک روس کا دورہ کرتے ہیں۔ تاہم ان کا یہ دورہ یہ ثابت کرتا ہے کہ روایتی حریف ہونے کے ساتھ ساتھ دونوں ہی ملک ساتھ کام کرنے کی اہمیت کو سمجھتے بھی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں