راولپنڈی ، تھانہ صدرواہ پولیس کی فوری کارروائی،شاپنگ مال سے کپڑا چوری کرنیوالی 03خواتین گرفتار

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) تھانہ صدرواہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شاپنگ مال سے کپڑا چوری کرنے والی 03خواتین کوگرفتارکرلیا، چوری کیاگیا کپڑا برآمد،خواتین دکانداروں کو باتوں میں لگا کر کپڑا چوری کرتی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدرواہ پولیس کو بذریعہ پکار 15اطلاعی ملی کہ 03خواتین نے دکان سے کپڑا چوری کرلیاہے ، اطلاع ملتے ہی صدرواہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شاپنگ مال سے کپڑا چوری کرنے والی 03خواتین ملزمان کو گرفتارکرلیا، گرفتارملزمان سے چوری کیاگیا کپڑا برآمد ہوا،ایس پی پوٹھوہا ر کا کہناتھاکہ شہریوں کے جان ومال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں