راولپنڈی، تھانہ نیوٹاؤن پولیس ڈکتیوں اور راہزنی کی وارداتیں روکنے میں بری طرح ناکام

ڈکیتی اور راہزنی کی مختلف وارداتوں میں مسلح ڈاکو70لاکھ روپے مالیت کے 65 تولہ طلائی زیورات اور 11لاکھ روپے سے زائد نقدی لے اڑے

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) تھانہ نیوٹاؤن پولیس ڈکتیوں اور راہزنی کی وارداتیں روکنے میں بری طرح ناکام ہو گئی گزشتہ روزڈکیتی اور راہزنی کی مختلف وارداتوں میں مسلح ڈاکو70لاکھ روپے مالیت کے 65 تولہ طلائی زیورات اور 11لاکھ روپے سے زائد نقدی لے اڑے،آئے روز بڑھتی وارداتوں کیخلاف شہرے سراپا احتجاج بن گئے پولیس کی جانب سے سب اچھا کی رپورٹ، اطلاعات کے مطابق گزشتہ روزسجاد پرویز اور اسکی فیملی کو کمرے میں بند کر کے ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر نقدی 11لاکھ روپے،طلائی زیورات کل65تولہ مالیتی70لاکھ روپے اور ایک موبائل گن پوائنٹ پر چھین لیا اور فرار ہو گئے دوسری واردات میں ڈاکو محمد شہباز کی بہن حاجرہ سے پرس نقدی15ہزار،موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیائ جبکہ ایک اور واردات میں معین فرخ سے موبائل فون چھین لیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں