راولپنڈی، شہر و کینٹ میں 24گھنٹوںکے دوران مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں

شہری 11 موٹرسائیکلوں، ملکی وغیر ملکی کرنسی، زیورات، موبائل فونز، لیپ ٹاپ دیگرقیمتی سامان سے محروم

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) شہر و کینٹ میں گزشتہ24گھنٹے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو 11 موٹرسائیکلوں، ملکی وغیر ملکی کرنسی، زیورات، موبائل فونز، لیپ ٹاپ دیگرقیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا ہے،پولیس کے مطابق تھانہ نیوٹاؤن کے علاقے سے محمد ندیم،عاقل عبید،تھانہ صادق آبادکے علاقے سے عبیدالرحمان،غلام عباس،محمد کامران،تھانہ نصیر آباد کے علاقے سے مسرت یاسمین،تھانہ ویسٹریج کے علاقے سے محفوظ الرحمان، اسد محمود،تھانہ ائیر پورٹ کے علاقے سے شرجیل ناصر،تھانہ ائیر پورٹ کے علاقے سے محمد سدھیر،تھانہ واہ کینٹ کے علاقے سے غلام جیلانی کے موٹرسائیکل، تھانہ نیوٹاؤن کے علاقے میں یاسمین صدیق کو دھکا دے کر3نامعلوم عورتوں نے پر س نقدی1لاکھ روپے سمیت،تھانہ ویسٹریج کے علاقے میں عمر شہزادABM مصریال روڈ کی کیبل 50 پئیر کی 40 میٹر تارمالیتی 25000 روپے،تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں محمد عمران،محمد حسنین کے موبائل،تھانہ ٹیکسلا کے علاقے میں احتشام حسین اعوان کے گھر کی جالی توڑ کر2 لاکھ روپے چوری،اعجاز حیدر کے بھینسوں کے ڈیرے پر ملازم عادل کی موجودگی میں 4 نا معلوم نے ہتھوڑیاں، پلاس،پیچ کس وغیرہ مالیتی 3ہزار روپے دو عدد اصیل مرغے مالیتی 20ہزار روپے اور نقدی 10000 روپے،تھانہ صادق آباد کے علاقے میں محمد عالم کے کمرے کا تالا توڑ کر نقدی 15ہزار اور لیپ ٹاپ مالیتی25ہزار چوری،تھانہ بنی کے علاقے میں اسود نوازسے موبائل،تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں عمیر زمان سے موبائل،تھانہ کینٹ کے علاقے میں سید اسامہ سے موبائل اورپرس نقدی 5000 روپے وغیرہ، محمد ایوب خان سے موبائل،تھانہ ریس کورس کے علاقے میں تصور اقبال کی دوکان سے دو لڑکوں نے گن پوائنٹ پر 32/33 ہزار روپے،تھانہ روات کے علاقے میں محمد انیس، کامران اور ذیشا ن علی کو گاڑی سوار کالی شرٹ اور خاکی پتلون میں ملبوس وائرلیس سیٹ اٹھائے ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پرنقدی تقریباً3 ہزار پاؤنڈ،3 طلاعی انگوٹھیاں ما لیتی 100000، IDکارڈ ڈرائیونگ لائسنس بنک کارڈ چھین لیے گئے، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں