راولپنڈی بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی، 16ملزمان گرفتار،اسلحہ،منشیات وآتشبازی کا سامان برآمد

راولپنڈی(کرائم ڈیسک) راولپنڈی پولیس نے شہر بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 16ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ، منشیات اور آتشبازی کا سامان برآمد کر لیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او صد رواہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد شفیق کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے01 کلو115گرام چرس برآمد ہوئی،ایک اورکرتے ہوئے صدر واہ پولیس نے منشیات فروش انعام الحق کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے01کلو50گرام چرس برآمد ہوئی۔
ایس ایچ اوٹیکسلا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان لے کرجانے والے 02ملزمان وشال علی اور عمیر کو گرفتارکرلیا، ملزمان کے قبضہ سے سامان آتش بازی 16گولے، 12ہوائیاں،08آتشی آنار اور06پٹاخہ پٹی برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا۔

ایس ایچ او نصیر آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم نجابت زیب کو گرفتارکرکے ملزم کے قبضہ سے01پستول30بور برآمد کیا۔

ایس ایچ ا و ائیر پورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم ظفراقبال کو گرفتا رکرلیا، ملزم کے قبضہ سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا۔ ایس ایچ او صدر واہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم آصف علی کو گرفتا رکرکے ملزم کے قبضہ سے01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کیا۔تھانہ رتہ امرال پولیس نے سیف سے290گرام چرس، تھانہ وارث خا ن پولیس نے وقاص سے200گرام چرس، تھانہ صادق آباد پولیس نے اشفاق سے120گرام چرس، تھانہ کہوٹہ پولیس نے اسد تجمل سے300گرام چرس، تھانہ بنی پولیس نے ارسلان قریشی سے01بوتل شراب، تھانہ ریس کورس پولیس نے سیرت مشتاق سے03لیٹر شراب، تھانہ مندرہ پولیس محمد جاوید سے05لیٹر شراب، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے شعیب سے01-1/2لیٹر شراب، سلیمان سے01-1/2لیٹر شراب برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں