بھارت اور افغانستان کا میچ فکسڈ ہے؟ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

افغان ٹیم جان بوجھ کر خراب کھیل رہی ہے: ٹویٹر صارفین

ابوظہبی (سپورٹس ڈیسک ) بھارت اور افغانستان کے درمیان ابوظبی میں ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے کا میچ جاری ہے، بھارت نے افغانستان کو جیت کے لیے 211 رنز کا ہدف دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارت اور افغانستان کا میچ فکسڈ ہے کا ٹرینڈ بن گیا، ٹویٹر صارفین نے افغان ٹیم کو ناقص کارکردگی پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ٹویٹر صارفین کا کہنا ہے کہ افغان ٹیم کی ناقص کارکردگی سے میچ فکسنگ عیاں ہوگئی۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ افغان ٹیم جان بوجھ کر خراب کھیل رہی ہے۔

افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بھارتی اوپنرز نے جب بولرز کی پٹائی شروع کی تو ٹویٹر پر ٹرینڈ چل گیا کہ بھارت اور افغانستان کے درمیان میچ فکسڈ ہے۔ صارفین فکسڈ میچ کےحوالے سے ٹوئٹ بھی کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں