پاکستان ٹیم اس وقت اپنے تیز ترین ٹریک پر ہے،سنجے منجریکر

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک) بھارت کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر سنجے منجریکر نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم اس وقت اپنے تیز ترین ٹریک پر ہے۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق سنجے منجریکر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم اور کپتان بابراعظم کی بہترین کارکردگی کی تعریف کی۔انہوں نے پاکستان کی نمیبیا کے خلاف فتح پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی شائقین اپنی ٹیم کی غیر معمولی مستقل مزاجی کو دیکھ کر حیران ہوں گے۔

سنجے منجریکر نے کہا کہ پاکستان ٹیم اس وقت اپنے تیز ترین ٹریک پر ہے، اس نے نہ صرف بھارت کے خلاف بلکہ مسلسل مضبوط طریقے سے اپنے ٹارگٹ حاصل کیے ہیں۔سابق کرکٹر نے کہا کہ پاکستانی بولرز نے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھائی جب کہ اسپنرز نے بہت زیادہ وکٹیں لیں اور بہت اسمارٹ بولنگ کی۔سنجے منجریکر نے شاہین آفریدی کو ایونٹ کا بہترین بولر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بولنگ زبردست نظر آرہی ہے، عماد وسیم اور شاداب باصلاحیت اسپنرز ہیں، انہیں پتا ہیکہ بال کو کس جگہ ڈالنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں