پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاروں کی22ارب روپے سے زائد ڈوب گئے

کراچی (کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروباری اتار چڑھا کے بعد مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 47100پوائنٹس سے گھٹ کر47000پوائنٹس پر آگیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی22ارب روپے سے زائد ڈوب گئے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے ایس ای100 انڈیکس میں 80.48پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں انڈیکس47112.92پوائنٹس سے کم ہو کر47032.44پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 68.81 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای انڈیکس18343.15پوائنٹس سے کم ہو کر18274.34پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس32096.21 پوائنٹس سے گھٹ کر32053.55پوائنٹس پر آگیا۔
کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 22ارب62کروڑ93لاکھ63ہزار808روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 80کھرب78ارب75کروڑ78لاکھ86ہزار863روپے سے کم ہو کر80کھرب56 ارب 12 کروڑ85لاکھ23ہزار55روپے ہو گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو15ارب روپے مالیت کے 38کروڑ5لاکھ58ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو13ارب روپے مالیت کے 30کروڑ62لاکھ 44ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو مجموعی طور پر366کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی182کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ163میں کمی اور21کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے پی ٹی سی ایل2کروڑ27لاکھ ،حیسکول پیٹرول 1کروڑ73لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام1کروڑ62لاکھ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 1کروڑ61لاکھ اور ٹی پی ایل پراپرٹیز 1کروڑ60لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔
قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے کولگیٹ پامولیو کے حصص میں129.99روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت2749.99روپے ہو گئی اسی طرح 54.84روپے کے اضافے سے سیفائر فائبر کے حصص کی قیمت بڑھ کر787.50روپے پر جا پہنچی جبکہ رفحان میض کے حصص کی قیمت200.00روپے گھٹ گئی جس سے اسکے حصص کی قیمت9500.00روپے ہو گئی اسی طرح144.98روپے کی کمی سے نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت گھٹ کر5855.02روپے پر آ گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں