فلمیں لائن اپ ہونے کی وجہ سے کترینہ اور وکی کوشل کا شادی بھارت میں ہی کرنے کا فیصلہ

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ سپر سٹار کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی اپنی شادی کی تقریبات کا انعقاد بھارت میں ہی کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے بین الاقوامی سطح کے بجائے بھارت میں ہی اپنی شادی کا ارادہ، اس لئے کیا ہے کیونکہ کترینہ اور وکی دونوں کے پاس فلمیں لائن اپ ہیں۔

جہاں کترینہ کو سلمان خان کے ساتھ ’ٹائیگر 3‘ کی شوٹنگ 2022 میں ختم کرنی ہے تو وہیں وکی کوشل کو بھی سام مانیکشا کی بائیوپک کی شوٹنگ شروع کرنی ہے، اس لئے شادی کیلئے کسی بین الاقوامی منزل کا انتخاب کرنے کا مطلب کام سے مزید دن دور رہنا ہوگا جو دونوں کیلئے مفید نہیں۔پورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے بھی کترینہ اور وکی نے اپنی شادی بھارت میں ہی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں