کمیل نانجیانی ٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستان کی جیت کیلئے پرجوش

نیویارک (شوبز ڈیسک) پاکستانی نژاد ہالی ووڈ اداکار کمیل نانجیانی بھی پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کی ٹرافی اٹھائے دیکھنے کیلئے بہت پرجوش ہیں۔

کمیل نانجیانی نے ٹوئٹر پر پاکستان کی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں مسلسل چوتھی کامیابی کے بعد ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ پاکستان اسی طرح کامیاب رہے‘۔اداکار نے میچ میں پاکستان کی جیت کے بارے میں لکھا کہ ’ یہ حیرت انگیز ہے‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں