شاہ رخ خان سے پہلی ملاقات کرن ارجن کے سیٹ پر ملا ،کرن جوہر

کنگ خان ایک بے مثال باپ ،اچھے شوہر، پیار کرنے والے بھائی اور نایاب دوست ہیں، بھارتی فلم ساز

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر ان کے قریبی دوست اور بھارتی فلم ساز کرن جوہر کو اداکار سے ہونے والی اپنی پہلی ملاقات یاد آگئی۔کرن جوہر نے انسٹا گرام پر شاہ رخ خان کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے بتایا کہ وہ اداکار سے کب اور کہاں ملے تھے۔انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی چند پرانی یاد گار تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’ وہ شاہ رخ خان سے فلم کرن ارجن کے سیٹ پر ملے تھے‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’وہ وہاں اپنے والد اور اداکارہ کاجول کے ساتھ گھومنے پھرنے کیلئے گئے تھے‘۔انہوں نے لکھا کہ ’ انہیں تب احساس نہیں تھا کہ وہ ایک ایسے شخص سے ملنے جا رہے ہیں جوان کی زندگی، کیریئر اور شخصیت کو بنا دے گا‘۔کرن جوہر نے شاہ رخ خان کی شخصیت کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’ان کی شخصیت اور ذہانت عالمی سطح پر ایک مشہور حقیقت ہے‘۔انہوں نے لکھا کہ ’ انہیں شاہ رخ کی انسانیت سے محبت کے بارے میں جاننے کا بھی اعزاز حاصل ہے‘۔انہوں نے بتایا کہ ’ وہ ایک بے مثال باپ ، ایک اچھے شوہر، ایک پیار کرنے والے بھائی اور ایک نایاب دوست ہیں‘۔پوسٹ کے آخر میں کرن جوہر نے شاہ رخ خان کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہاربھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں