ترکی کے مشہور ڈرامے ارطغرل غازی کی اداکارہ برجو کیراٹلے نے شادی کرلی

انقرہ (این این آئی)ترکی کے مشہور ڈرامے ارطغرل غازی میں روشنی خاتون کا کردار ادا کرنیوالی اداکارہ برجو کیراٹلے نے ترکی کے گلوکار سے شادی کرلی۔انسٹاگرام اکائونٹ پر برجو کیراٹلے نے اپنی شادی کی تصاویر اور اس سے متعلق معلومات مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔برجو کیراٹلے کی جانب سے شیئر کی گئیں شادی کی تصاویر کو ان کے مداح خوب پسند کر رہے ہیں اور انہیں مبارکباد دینے کے ساتھ نیک تمنائوں کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔ تصاویر کو کچھ ہی دیر میں لاکھوں بار لائک کیا جا چکا ہے۔برجو کیراٹلے کے شوہر نے بھی وہی تصاویر اپنے انسٹاگرام

اکائونٹ پر شیئر کی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں