بلاول بھٹو مہنگائی کیخلاف وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ کے سامنے جلوس نکالیں

سندھ حکومت سے مہنگائی کنٹرول نہیں ہورہی، پنجاب اور سندھ میں آٹے اور چینی کی قیمتوں میں فرق ہے، پنجاب میں چینی90 جبکہ کراچی میں120 روپے فی کلو ہے۔ وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کی میڈیا بریفنگ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہےکہ بلاول بھٹو کوچاہیے مہنگائی کیخلاف وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ کے سامنے جلوس نکالیں، سندھ حکومت سے مہنگائی کنٹرول نہیں ہورہی، پنجاب اور سندھ میں آٹے اور چینی کی قیمتوں میں فرق ہے، پنجاب میں چینی90 جبکہ کراچی میں120 روپے فی کلو ہے۔ انہوں نے وفاقی کابینہ کے اجلاس اور وزیراعظم عمران خان کی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اتحادی جماعتوں کو الیکشن ریفارمز پر اعتماد میں لیا، انتخابی اصلاحات پر اتحادیوں کو بریفنگ دی گئی، انتخابی اصلاحات پر اتحادیوں سے حمایت مانگی گئی، اتحادیوں نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اصلاحات پر حکومت کے ساتھ ہیں، کابینہ اجلاس میں بھی انتخابی اصلاحات سے متعلق بات چیت کی گئی، موجودہ حکومت انتخابی اصلاحات کے لیے پرعزم ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان میں تیل خطے کے ممالک کے مقابلے میں سستا ہے، پاکستان میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت138 روپے اور بھارت میں200 روپے سے زائد ہے۔ وفاقی وزیراطلاعات ونشریات نے کہا کہ پنجاب اور سندھ میں آٹے کی قیمتوں میں فرق ہے، بنیادی اشیاء اب بھی پاکستان میں کم قیمت پر موجود ہیں، بلاول بھٹو سے کہتا ہوں مہنگائی کیخلاف وزیراعلیٰ سندھ ہاؤس کے سامنے جلوس نکالا کریں، پنجاب میں چینی 90 اور کراچی میں 120 روپے فی کلو ہے، سندھ حکومت سے مہنگائی کنٹرول نہیں ہورہی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے وزیراعظم پیکج ختم کردیا ہے، سندھ میں گورننس بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم عمران خان اہم فیصلوں پر کل قوم کو اعتماد میں لیں گے، وزیراعظم غریب طبقے کیلئے ریلیف پیکج کا بھی اعلان کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں