پنجاب بھر میں 16ایم پی او کے تحت نظر بند افراد کو رہا کردیا گیا

7اے ٹی اے کے تحت درج مقدمات ختم کرنے کیلئے عدالت جانا ہوگا، محکمہ داخلہ پنجاب کی وفاقی وزارت داخلہ کو ابتدائی رپورٹ پیش

لاہور (نیوز ڈیسک) محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو ابتدائی رپورٹ میں کہا ہے کہ پنجاب کے تمام اضلا ع میں 16ایم پی او کے تحت نظر بند افراد کو رہاکردیا گیا،7اے ٹی اے کے تحت درج مقدمات ختم کرنے کیلئے عدالت جانا ہوگا۔ نجی ٹی وی دنیا کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو ابتدائی رپورٹ پیش کر دی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایسے افراد جن پر کوئی کیسز نہیں ان کو رہا کردیا گیا ہے، پنجاب کے تمام اضلا ع میں 16 ایم پی او کے تحت نظر بند افراد کو رہاکردیا گیا ہے۔ رپورٹ میں سربراہ کالعدم جماعت کیخلاف درج مقدمات کی تفصیل بھی شامل ہے، سربراہ کالعدم جماعت کیخلاف درج 98 مقدمات کی فہرست وفاقی وزارت داخلہ کو ارسال کردی گئی ہے، سعد رضوی اور شوریٰ ممبران پر مختلف مقدمات درج ہیں، 7 اے ٹی اے کے تحت درج کیسز ختم کرنے کیلئے عدالت جانا ہوگا، وزارت داخلہ نے کیسز ختم کرنے کیلئے وزارت قانون سے مشاورت شرو ع کردی ہے، وزارت قانون کیسز ختم کرنے کا جائزہ لے رہی ہے۔

نیوز ایجنسی کے مطابق حکومت اور کالعدم تنظیم مذہبی جماعت کے درمیان معاہدے کے بعد اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد کا آغاز ہو گیا۔ پنجاب بھر سے کالعدم جماعت کے گرفتار 1060 کارکنوں کو رہا کر دیا گیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ جن افراد کے خلاف کیسز نہیں تھے، ان کو رہا کر دیا گیا، جن افراد کے خلاف کیسز ہیں ان کو رہا نہیں کیا جا رہا ۔علاوہ ازیں اسٹیئرنگ کمیٹی کی سفارش پر حکومت نے مزید کالعدم تنظیم کے ایک ہزار افراد کو رہا کرنے کا حکم دیدیا ۔اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو احکامات جاری کردئیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں