پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کو حکومت کے خاتمے کے لیے مدد کی پیشکش کر دی

پی ڈی ایم حکومت کے خاتمے کے لیے پیپلز پارٹی کی مدد حاصل کر سکتی ہے،یپلز پارٹی پی ڈی ایم کا حصہ نہیں بنے گی۔پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی کا بیان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) : پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کا حصہ نہیں بنے گی۔جنگ اخبار کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اپوزیشن کا کردار ادا کرتی رہے گی لیکن پی ڈی ایم کا حصہ نہیں بنے گی۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کے خاتمے کے لیے پیپلز پارٹی کی مدد حاصل کر سکتی ہے۔
پی پی قیادت پنجاب اور وفاق میں تحریک عدم اعتماد کی پیشکش پر قائم ہے۔پی پی سیکرٹری اطلاعات نے اتفسار کیا کہ بلوچستان میں تحریک عدم اعتماد حلال ہے تو وفاقی اور پنجاب میں حرام کیوں؟۔ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت کو گرانے میں سنجیدہ نہیں۔پیپلز پارٹی کو بلوچستان عوامی پارٹی کا ووٹ لینے کا طعنہ دینے والے آج کدھر ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ڈی ایم ، بی اے پی کو سپورٹ پر جے یو آئی، بی این پی کو کب شوکاز دے گی۔

پی ڈی ایم کے اسمبلیوں سے استعفے اور لانگ مارچ کے انتظار میں ہیں۔ قبل ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کے لیے پیشلش کی تھی۔ پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کے لیے پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک دوسرے کے قریب آ گئیں۔مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کی پیشکش کی جسے پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے قبول کر لیا اور دونوں سیاسی جماعتوں کے قائدین کی قیادت کا رابطہ کرانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہے۔
جیو ٹی وی کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پنجاب میں عدم اعتماد سے متعلق رانا ثناء اللہ کی پیشکش قبول ہے،اب ان سے انفرادی طور پر رابطہ کرکے کہوں گا کہ اپنی قیادت کا ہماری قیادت رابطہ کروائیں۔ انہوں نے رانا ثناء کی پیشکش کو مثبت انداز میں دیکھتے ہیں۔مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی چاہیں تو مطلوبہ نمبر سے کہیں زیادہ حاصل کر سکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں