بھارت کے سائبر حملہ آوروں کی چینی دفاع سمیت سرکاری اداروں پر حملہ آور ہونے کی کوشش

چین، پاکستان اور نیپال کی حکومتیں اور قومی دفاع سائبر حملوں کے اہم اہداف میں شامل بھارت ، چین سمیت دیگر ممالک کے خلاف سائبر حملوں میں ملوث ہے ، چینی سائبر سکیورٹی کمپنی

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چینی اخبار گلوبل ٹائمز نے چین کی ایک سائبر سکیورٹی کمپنی اینٹائی ٹیکنالوجی گروپ کے حوالے سے بتایا کہ رواں سال چین اور دیگر جنوبی ایشیائی ممالک کے خلاف بڑی تعداد میں سائبر حملوں کا انکشاف ہوا ہے۔ان سائبر حملوں کے اہم اہداف میں چین، پاکستان اور نیپال کی حکومتیں اور قومی دفاع رہے ہیں۔
بھارت کے سائبر حملہ آوروں نے چینی دفاع سمیت سرکاری اداروں پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی۔ اس حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ جلد ہی منظر عام پر آ جائے گی۔اطلاعات کے مطابق سائبر حملے کے لیے پشنگ ای میل کا استعمال کیا جاتا ہے، حملہ آور خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کرتے ہوئے ہدف والے گروپ کو ایک ای میل بھیجتا ہے جس میں پشنگ ویب سائٹ کا لنک ہوتا ہے ۔

اینٹائی ٹیکنالوجی گروپ نے تاحال 100 سے زیادہ پشنگ اور فیک ویب سائٹس کا پتہ چلایا ہے، جن میں سے کچھ کا مقصد چین کی جامعات، سرکاری اداروں اور حکومتی سرگرمیوں کو نشانہ بنانا تھا، ان سائبر حملوں میں زیادہ تر کا ہدف جنوبی ایشیائی ممالک جیسے پاکستان اور نیپال کے فوجی ، سیاسی، قومی دفاعی، سفارتی امور رہے ہیں۔سائبر حملوں سے قومی سلامتی، سماجی تحفظ، حکومت اور انٹرپرائز سیکیورٹی، اور شہریوں کی ذاتی سلامتی کو نقصان لاحق ہو سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں