چین ، شنگھائی میں دنیا کے ممتاز سائنسدانوں کے عالمی فورم کا انعقاد

شنگھا ئی(انٹرنیشنل ڈیسک) دنیا کے ممتاز سائنسدانوں کا چوتھا عالمی فورم چین کے شہر شنگھائی میں شروع ہو گیا۔اس فورم کا مقصد بین الاقوامی سائنسی برادری میں اعلی سطحی مکالمے کے لیے ایک پلیٹ فارم تشکیل دینا ہے۔ تین روزہ فورم میں 68 نوبل انعام یافتہ سائنسدانوں سمیت سائنس ایوارڈ پانے والے 131عالمی سائنس دان اور چین کے بہترین سائنسدان شریک ہو رہے ہیں ۔
موجودہ فورم کا موضوع ہے “اوپن سائنس: ایک کھلے اختراعی ماحولیاتی نظام کی تعمیر” ۔

فورم کے دوران تقریبا 100 کانفرنسز اور سرگرمیوں کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے ، جن میں کاربن ، نئی توانائی ، لائف سائنس ،کوانٹم ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور بگ ڈیٹا ٹیکنالوجی جیسے مختلف بنیادی موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا۔فورم کی افتتاحی تقریب میں ورلڈ سائنٹسٹ ایسوسی ایشن کے نائب چیئرمین او ر 2013 میں شعبہ کیمسٹری میں نوبل انعام یافتہ سائنس دان مائیکل لیویٹ نے تمام سائنسدانوں سے اپیل کی کہ اوپن سائنس کی نہ صرف حمایت کی جائے بلکہ اس حوالے سے تمام اقدامات کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں