انٹر میڈیٹ سال اول کارزلٹ لیک کرنیوالے بورڈ اہلکاروں کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت محکمانہ کارروائی کی جائیگی،شہنشاہ بابر

ایگزیکٹو افسر جہلم و سابق بورڈ ممبر مسعود الحسن اور ڈینیز ہائر سکینڈری سکول کے سینئر ٹیچر قاری خداداد پر مشتمل 2رکنی تحقیقاتی کمیٹی15دن میں ذمہ داران کا تعین کرتے ہوئے رپورٹ پیش کریگی،کنٹرولر امتحانات ثانوی و تعلیمی بورڈراولپنڈی

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)انٹر میڈیٹ سال اول کارزلٹ لیک کرنے والے بورڈ اہلکاروں کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت محکمانہ کارروائی کی جائیگی، ایگزیکٹو افسر جہلم و سابق بورڈ ممبر مسعود الحسن اور ڈینیز ہائر سکینڈری سکول کے سینئر ٹیچر قاری خداداد پر مشتمل 2رکنی تحقیقاتی کمیٹی15دن میں ذمہ داران کا تعین کرتے ہوئے رپورٹ پیش کریگی۔

ان خیالات کا اظہار کنٹرولر امتحانات ثانوی و تعلیمی بورڈراولپنڈی شہنشاہ بابرنے کیا انہوں نے کہا کہ نتائج بنانے سے اعلان تک کے عمل کے لئے اس حوالے سے کام کرنے والے تمام سٹاف سمیت چیئر میں بورڈ، اور کنٹرولر امتحانات سے ایمانداری اور اعلان تک تمام معلومات خفیہ رکھنے کا حلف لیا جاتا ہے اور نتائج آن لائن ہونے سے قبل کسی کو بھی اس کے مندرجات کا علم نہیں ہوتا اور پرچے چیک ہونے سے نتائج کے اعلان تک تمام معاملات خفیہ رکھے جاتے ہیں جن کا علم چیئر مین بورڈ اور بطور کنٹرولز خود مجھے بھی نہیں ہوتا29اکتوبر کو انٹر میڈیٹ سال اول کے نتائج کے اعلان کے روز راولپنڈی بور ڈ میں بیٹھے شر پسند عناصر کی مبینہ ملی بھگت سے چیئر مین تعلیمی بورڈ غلام دستگیر کے صاحبزادے کے رزلٹ کارڈ کے عکس کے ساتھ لگائی جانے والی نتائج لیک ہونے والی خبر خود اس بات کا واضح ثبوت ہے علاوہ ازیں 29اکتوبر کو ہی چیئر مین بورڈ کی ہدائیت پر ریٹائرڈ چیف ایگزیکٹو افسر جہلم و سابق بورڈ ممبر مسعود الحسن اور ڈینیز ہائر سکینڈری سکول کے سینئر ٹیچر قاری خداداد پر مشتمل 2رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جنھوں نے مکمل رپورٹ پیش کرنے کے لئے 15روز کا وقت طلب کیا رپورٹ آنے کے بعد ادارے سے ملوث افراد کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں