31

پی ایس ایل پر سٹہ کھیلنے والے 3 ملزمان گرفتار 

کراچی (این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پر سٹہ کھیلنے والے 3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ایس ایس پی حیدر رضا کے مطابق پی ایس ایل پر سٹہ کھیلنے والوں کے خلاف ایس آئی یو نے کارروائی کی اور مبینہ ٹائون سے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ایس ایس پی ایس آئی یو کے مطابق گرفتار ملزمان سے لیپ ٹاپسموبائل فونز، انٹرنیٹ ڈیوائسز، منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔حیدر رضا نے کہا کہ گرفتار ملزمان نے بین الاقوامی سطح پر سٹہ چلانے کا انکشاف کیا اور یہ لوگ ایران اور دبئی کے بکیز کے ساتھ سٹہ کھیل

رہے تھے۔ایس ایس پی حیدر رضا نے کہا کہ سٹہ کھیلنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ پی سی بی حکام سے مل کر کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں