ماڈل کورٹ حیدرآباد نے تیزاب گردی کا الزام ثابت ہونے پر ملزم کو عمرقید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی

حیدرآباد(کرائم ڈیسک) ماڈل کورٹ حیدرآباد نے تیزاب گردی کا الزام ثابت ہونے پر ملزم کو عمرقید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

ماڈل کورٹ نمبر 2 حیدرآباد نے گذشتہ سال پولیس اسٹیشن حالی روڈ کی حدودمیں ملزم اعظم کی طرف سے نوجوان غلام مصطفی کو چہرے پر تیزاب پھینک کر جھلسا دینے کا الزام ثابت ہونے پر مجرم کو عمرقید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے، واقعہ کے سلسلے میں حالی روڈ تھانہ پر ایف آئی آر نمبر 128/2020 درج کی گئی تھی، مقدمے کی پیروی معروف وکیل عرفان اعوان ایڈوکیٹ نے کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں