کوئٹہ میں ایف آئی اے سائبر کرائم کی کارروائی ،سوشل میڈیا پرچائلڈ پورنو گرافی پھیلانے والا ملزم گرفتار

ْکوئٹہ(کرائم ڈیسک) کوئٹہ میںایف آئی اے سائبر کرائم نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پرچائلڈ پورنو گرافی پھیلانے والا ملزم گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کے مطابق ایف آئی اے نے کوئٹہ کے علاقے فقیر محمد روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے واٹس ایپ پر چائلڈ پورنو گرافی پھیلانے والے ملزم جاوید اقبال ولد فقیر حسین کو گرفتار کرکے اسکے موبائل فون سے چائلڈ پورنوگرافی کا مواد برآمدکرلیاملزم کے خلاف پاکستان الیکٹرونک کرائمز ایکٹ 2016کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا مزید کارروائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں