کالعدم جماعت کو روکنے پر ناکامی، آئی جی پنجاب پولیس پر برس پڑے

آئی جی پنجاب نے کہا کہ نالائق پولیس افسران کی اے سی آر سرخ پینسل سے لکھوں گا،پولیس افسران جواب نہ دے سکے

لاہور (نیوز ڈیسک) کالعدم جماعت کا مارچ روکنے میں ناکامی اور پولیس جوانوں کی جانیں جانے پر آئی پنجاب پولیس پر برس پڑے۔ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں آئی جی پنجاب راؤ سردار کی زیر صدارت اعلیٰ افسران کے ساتھ دھوں دار اجلاس ہوا۔آئی جی پنجاب راؤ سردار شیخوپورہ ، گوجرانوالہ اور لاہور پولیس پر برس پڑے۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس افسران آئی جی پنجاب کے سوالات کا جواب نہ دے سکے۔جس پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ نالائق پولیس افسران کی اے سی آر سرخ پینسل سے لکھوں گا۔پولیس افسران نے عذر پیش کیا کہ کالعدم جماعت کی ریلی روکنے کے لیے اس کے پاس اسلحہ نہیں تھا جب کہ مذہبی جماعت کے پاس اسلحہ موجود تھا۔پولیس افسران کے اس جواب پر آئی جی نے کہا کہ اسلحہ لے جانے سے پولیس کو منع کس نے کیا تھا۔

پولیس کو اینٹی رائٹ سامان اور اسلحہ ساتھ رکھنا چاہئیے تھا۔افسران کی ناقص پالیسی کی وجہ سے اہلکار شہید اور زخمی ہوئے۔آئی جی نے قصور پولیس کو سراہتے ہوئے کہا کہ قصور پولیس نے مرید کے میں بہتر حکمت عملی اپنائی۔ناقص پالیسی اپنانے والے افسران کسی معاشی کے مستحق نہیں۔واضح رہے کالعدم تنظیم کے احتجاج کے دوران کئی پولیس اہلکار شہید ہوئے۔
گذشتہ روز وزیرآباد کے کھیتوں سے اس کی لاش مل گئی۔ہمارے بھائی کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث وہ جاں بحق ہوئے۔قبل ازیں گذشتہ روز کالعدم تنظیم کے احتجاجی مظاہرین کے تشدد سے زخمی ہونے والا ایک اور پولیس اہلکار شہید ہوگیا، ابوبکرکو سادھوکی میں مظاہرین نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ اے ایس آئی ابوبکر لاہور کے جنرل ہسپتال میں زیرعلاج تھا۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ابوبکرکوسادھوکی میں مظاہرین نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا، شہید نے سوگواران میں بیوہ اوردوبیٹیاں چھوڑی ہیں۔ترجمان کے مطابق کالعدم تنظیم کے احتجاجی مظاہرین کے تشدد سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی تعدادچھ ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں