راولپنڈی ،پولیس انسپکٹر رفاقت حسین ڈیوٹی سے واپس گھر جاتے ٹریفک حادثے میں جاں بحق

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) راولپنڈی پولیس کے انسپکٹر رفاقت حسین ڈیوٹی سے واپس گھر جاتے ہوئے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ،مرحوم کی نماز جناز ہ (آج)بدھ کو 11:30بجے ان کے آبائی علاقہ گھوگھڑا المعروف ڈھوک کھوکھراں اڈیالہ روڈ میں ادا کی جائے گی،مرحوم انتہائی محنتی ،ملنسار اورفرض شناس آفیسر تھے ،دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں ،سی پی اومحمد احسن یونس ۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کے انسپکٹر رفاقت حسین ڈیوٹی سے واپس گھر جاتے ہوئے ٹریفک حادثے میںجاں بحق ہوگئے ،مرحوم کی نماز جناز ہ کل دن 11:30بجے ان کے آبائی علاقہ گھوگھڑا المعروف ڈھوک کھوکھراں اڈیالہ روڈ میں ادا کی جائے گی،مرحوم سال 1983میں بطورکانسٹیبل محکمہ پولیس میں بھرتی ہوئے تھے اورچند روز قبل انسپکٹر کے عہدے پر ترقی یاب ہوئے تھے ،مرحوم کے سوگوران میںبیوہ سمیت 04بیٹے اور02بیٹیاں شامل ہیں، سی پی او راولپنڈی محمد ا حسن یونس نے اس موقعہ پر کہا کہ مرحوم انتہائی محنتی، ملنسار اورفرض شناس آفیسر تھے ،جن کی راولپنڈی پولیس کے لیے خدمات قابل قدر ہیں ،دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں