نصیر آبادپولیس کی کارروائی ،غیر قانونی گیس سلنڈر ریفلنگ ،کھلے عام پٹرول فروخت کرنیوالی5ملزمان گرفتار

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) نصیر آبادپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گیس سلنڈر ریفلنگ اورکھلے عام پٹرول فروخت کرنے والی5ملزمان گرفتار کر کے گیس سلنڈر ز ،کھلا پٹرول اورآلات ریفلنگ برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ نصیر آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرریفلنگ اور کھلے عام پٹرول فروخت کرنے والے 05ملزمان کو گرفتارکرلیا، ملزمان عالم شاہ ،آصف نواز اورارشد سے گیس سلنڈرز اورآلات ریفلنگ جبکہ ملزمان ندیم اکرم اوررضا محمد سے کھلا پٹرول ،ڈیزل اوردیگر آلات برآمد ہوئے ،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ،ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں