راولپنڈی ، تھا نہ ائیرپورٹ پولیس نے 11سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار کرلیا

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) تھا نہ ائیرپورٹ پولیس نے 11سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ائیرپورٹ پولیس کو متاثرہ بچے کے چچا نے درخواست دی کہ ملزم مرید نے اس کے بھتیجے سے زبردستی زیادتی کی کو شش کی ،جس پر تھانہ ائیرپورٹ نے فوری مقدمہ درج کیا،ایس ایچ اوائیرپورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 11سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم مرید کو گرفتارکرلیا،ایس پی پوٹھوہار نے کہاکہ بچوں اورخواتین پر تشدد اورزیادتی کے واقعات ناقابل برداشت ہے ،راولپنڈی پولیس اس حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں