پاکستان کے پاس فنشر نہیں تھا آصف علی نے وہ کمی بھی پوری کر دی، ٹام موڈی بھی آصف علی کے مداح

سڈنی (سپورٹس ڈیسک) سابق آسٹریلوی کرکٹر ٹام موڈی بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے فِنشر ا?صف علی کے مداح ہو گئے۔ٹام موڈی نے کہا کہ پاکستان کے پاس فنشر نہیں تھا لیکن آصف علی نے وہ کمی بھی پوری کر دی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اب تک بہترین کھیل پیش کیا، پاکستان کو ٹرافی جیتنے کے لیے فیورٹ قرار دینا قبل از وقت ہوگا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے پاس ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں ایک مکمل ٹیم ہے۔ ٹام موڈی نے یہ بھی کہا کہ انگلینڈ پاکستان سے زیادہ بہتر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیل رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں