15 ویں چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپیئن شپ کا کراچی میں آغاز، 9 مقامی اور 15 غیر ملکی کھلاڑی شریک

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) 15 ویں چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپیئن شپ کا کراچی میں آغاز.ہو گیا ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ چیمپیئن شپ میں 9 مقامی اور 15 غیر ملکی کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔

غیر ملکی کھلاڑیوں کا تعلق مصر, ہانگ کانگ, کویت اور امریکہ سے ہی.۔ چیمپیئن شپ کا افتتاحی میچ ہانگ کانگ کے میکس لی اور پاکستان کے ظاہر شاہ کے مابین کھیلا گیا جس کے فاتح میکس لی رہے۔ چیمپئین شپ کے پہلے روز 8 میچ کھیلے جائیں گے۔ چیمپیئن شپ کی افتتاحی تقریب میں سول ملٹری معززین, اسپانسرز اور اسکواش کے سینئیر کھلاڑی شریک تھی.

اپنا تبصرہ بھیجیں