بھارتی ٹیم شاہین کی بولنگ کے خوف سے باہر نہیں آسکی،عاقب جاوید

کراچی (سپورٹس ڈیسک) سابق پاکستانی پیسر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم ابھی تک شاہین شاہ ا?فریدی کی بولنگ کے خوف سے باہر نہیں آسکی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوے عاقب جاوید نے کہا کہ شاہین آفریدی کے اسپیل کی وجہ سے بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں اپنی اوپننگ جوڑی تبدیل کردی، روہت شرما ٹی 20 کرکٹ کے بہترین پلیئر ہیں مگر انھوں نے شاہین کے ایک = اسپیل سے گھبرا کر اپنے اوپنرز ہی تبدیل کردیے۔

ایشان کشن کو لیفٹ ہینڈر ہونے کی وجہ سے میدان میں لے آئے کیونکہ وہ ٹرینٹ بولٹ کے سامنے دونوں رائٹ ہینڈرز کو کھلانے سے گھبرا رہے تھے، اس وجہ سے روہت کو تیسرے نمبر پر بھیجاگیا، انھیں چھپانے کے بجائے بطور اوپنر ہی کھلانا چاہیے تھاایشان کشن کو لیفٹ ہینڈر ہونے کی وجہ سے میدان میں لے ا?ئے کیونکہ وہ ٹرینٹ بولٹ کے سامنے دونوں رائٹ ہینڈرز کو کھلانے سے گھبرا رہے تھے، اس وجہ سے روہت کو تیسرے نمبر پر بھیجاگیا، انھیں چھپانے کے بجائے بطور اوپنر ہی کھلانا چاہیے تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں