نامور پاکستانی اداکارہ زیبا بختیار کی59ویں سالگرہ 5نومبر جمعہ کو منائی جائے گی

جہانیاں(شوبز ڈیسک) نامور پاکستانی اداکارہ زیبا بختیار کی59ویں سالگرہ 5نومبر جمعہ کو منائی جائے گی۔

5نومبر1962ء کو کوئٹہ میں پیدا ہوانے والی زیبا بختیارنے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز پی ٹی وی کے ڈرامہ ’’ انارکلی ‘‘ سے کیاجبکہ بھارتی فلم ’’ حنا ‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرکے فلمی دنیا میں قدم رکھا انہیں پاکستانی فلم سرگم میں بہترین پرفارمنس پیش کرنے پر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا اس فلم میں ان کے مد مقابل ہیرو عدنان سمیع تھے اسی دوران ان کی محبت پروان چڑھی اورزیبا نے معروف سنگر عدنان سمیع سے شادی کی جس سے وہ میڈیا کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئیںبعد میںان کے درمیان علیحدگی ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں