شاہ رخ خان کا گھر روشنیوں سے سج گیا

کنگ خان کی سالگرہ 4 نومبر اور آریان خان کی 13 نومبر کو ہو گی

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ کے 56ویں یوم پیدائش پر گھر پر لگی لائٹنگ پر دلچسپ تبصرے سامنے آئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کنگ خان کی سالگرہ پر ان کا گھر منت روشنیوں سے سج گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک صحافی نے منت کے روشنیوں سے جگمگانے کی ویڈیو شیئر کی۔شاہ رخ خان کے گھر ’منت‘ میں روشنی ہر سو پھیلی ہوئی ہے، ان کے گھر کا ہر فلور جگمگارہا ہے۔

اس پر کنگ خان کے مداحوں نے دلچسپ تبصرے کیے اور لکھا کہ ’اس (لائٹنگ) کی کیا ضرورت ہی ایک پھونک مارلیں، ساری دنیا جگمگ کرے گی۔ایک سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کیا کہ یہ منت ہے یا جنت منت تو جنت بن گیا۔ایک شخص نے تبصرہ کرتے ہوئے شاہ رخ خان کو یوم پیدائش کی مبارکباد دی اور کہا کہ خوب صورت جنم دن مبارک اور دیوالی بھی۔اس بار شاہ رخ خان کا جنم دن دیوالی کے موقع پر آیا ہے جو 4 نومبر کو منائی جائے گی جبکہ اٴْن کے بڑے بیٹے آریان خان کا یوم پیدائش 13 نومبر کو ہوگا۔کنگ خان حال ہی میں اپنے بیٹے آریان خان کے کروز ڈرگ کیس میں گرفتاری کے باعث خبروں کی زینت بنے رہے، وہ گزشتہ ہفتے ہی ضمانت پر رہا ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں